ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں ملازمت اور تعلیم میں مالی طور پر کمزور لوگوں کو ملے گا ریزرویشن، نافذ ہوگا ای ڈبلیو ایس کوٹہ 

گوا میں ملازمت اور تعلیم میں مالی طور پر کمزور لوگوں کو ملے گا ریزرویشن، نافذ ہوگا ای ڈبلیو ایس کوٹہ 

Sun, 23 Jun 2019 22:38:15    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا حکومت نے اپنے تمام محکموں، سرکاری شعبے اور تعلیمی اداروں کو اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کو ملازمت اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن کا بندوبست کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی زیر قیادت کابینہ نے گزشتہ ہفتے ریاست کی سرکاری ملازمت اور تعلیم میں موجودہ ریزرویشنوں کے علاوہ اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لئے 10 فیصد کوٹے سے منسلک ایک قرارداد منظور کیا تھا۔ریاست کے سماجی بہبود ڈائریکٹر پراگ ناگرسیکر کی جانب سے جاری ایک دفترکے سرکلر میں ای ڈیڈبلیوایس کو ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے تمام محکموں، سرکاری شعبیاور خود مختار اداروں کو موجودہ پیرامیٹرز پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Share: